- الإعلانات -

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی پہلی باضابطہ ملاقات

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پہلی ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم کی جانب سے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی گئی۔

شاہد خاقان عباسی نےکہا کہ مسلح افواج مادر وطن کو دہشتگردی کی لعنت سے نجات دلانے کے لئے کوشاں ہیں، افواج نے آپریشن ردالفساد اور خیبر فور میں شان دار کامیابیاں حاصل کیں، قوم کو مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں پر فخر ہے۔