- الإعلانات -

نواز شریف پارٹی صدرارت کے اہل نہیں، 7 دن میں قائم مقام صدر بنائیں: ای سی پی

الیکشن کمیشن نے پارٹی چیئرمین راجہ ظفر الحق کو بجھوائے گئے نوٹس میں کہا ہے کہ پولیٹکل پارٹیز آرڈر 2002ء کے تحت نااہل شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا، نیا صدر منتخب کر کے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے۔ ن لیگ کے آئین کے سیکشن پندرہ کے تحت بھی صدر کا عہدہ خالی ہونے پر سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری ہے کہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس بلا کر سات دن کے اندر قائم مقام صدر منتخب کیا جائے جبکہ پنتالیس روز کے اندر کونسل کا اجلاس بلا کر مستقل صدر منتخب کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کے نوٹس میں سپریم کورٹ کے نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے فیصلے کا متن بھی شامل کیا گیا ہے۔