- الإعلانات -

ٹیسٹ رینکنگ؛ اظہر علی کی تنزلی، جدیجا نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

دبئی: آئی سی سی نے ٹیموں اور پلیئرز کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔

پاکستانی بیٹسمین اظہر علی دو درجے تنزلی کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ رویندرا جدیجا نمبر ون آل راﺅنڈر بن گئے ہیں۔ ٹیم رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز 3-1 سے اپنے نام کرنے والی انگلش ٹیم آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ اس کے علاوہ ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، بھارت بدستور سرفہرست ہے جبکہ پاکستانی ٹیم چھٹے نمبر پر موجود ہے۔