- الإعلانات -

کیا اسکائپ کے لیے ایک اور حریف سامنے آگیا؟

ویڈیو چیٹ کے لیے کسی ایپ کے بارے میں سوچا جائے تو سب سے پہلے اسکائپ کا خیال ذہن میں آتا ہے تاہم مائیکرو سافٹ کی اس اپلیکشن کو پہلے فیس بک میسنجر، پھر واٹس ایپ اور اب انسٹاگرام کی شکل میں سخت ترین حریفوں کا سامنا ہے۔

جی ہاں انسٹاگرام میں بھی آخر کار لائیو ویڈیو چیٹ کا آپشن متعارف کرا دیا گیا ہے۔

بس یہ اسکائپ، میسنجر اور واٹس ایپ سے کچھ مختلف ہے کیونکہ اس میں ان تمام لوگوں کو شامل کیا جاسکتا ہے جو آپ کی لائیو ویڈیو اسٹریم کو دیکھ رہے ہوں۔