- الإعلانات -

یہ فون آپ کو ضرور پسند آئے گا

سام سنگ اور شیاﺅمی کے لگ بھگ بیزل لیس فونز سے پہلے ایک چینی کمپنی شارپ نے اس طرح کا ایج ٹو ایج فون ڈسپلے 2014 میں اکیوس کرسٹل نامی ڈیوائس میں متعارف کرایا تھا۔

اب اس کمپنی نے اکیوس ایس ٹو کے نام سے اپنی نئی ڈیوائس متعارف کراتے ہوئے اس کانسیپٹ کو مزید آگے بڑھایا ہے جس میں 5.5 انچ ڈسپلے میں فریم نہ ہونے کے برابر ہے۔ بیجنگ میں اس کمپنی نے اپنا نیا فون متعارف کرایا، جس کا اوپر حصہ مکمل طور پر اسکرین پر مشتمل ہے جبکہ نیچے کی جانب کچھ حصہ بیزل کا ہے جبکہ فرنٹ کیمرہ بھی انوکھے انداز سے اسکرین کا ہی حصہ لگتا ہے۔

سام سنگ کے گلیکسی ایس ایٹ جیسی اسکرین یا ڈسپلے جیسے اس فون کی قیمت صرف 370 ڈالرز (38 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہے جو کہ گلیکسی ایس ایٹ کے 750 ڈالرز (لگ بھگ اسی ہزار روپے) سے بہت زیادہ کم ہے۔

تاہم اس کا پراسیسر سام سنگ کے فون کے مقابلے میں کافی کم طاقت والا ہے یعنی کوالکوم اسنیپ ڈراگون 630/660۔

اس میں چار سے چھ جی بی ریم دی گئی ہے جبکہ 64 سے 128 جی بی اسٹوریج ہوگی۔