- الإعلانات -

گوگل کی تخلیقی نوجوانوں کو تربیت میں پاکستان بھی شامل

کراچی:  ٹیکنالوجی کمپنی گوگل پاکستان سمیت ترقی پذیر ملکوں میں انٹرنیٹ پر مبنی نئے تخلیقی آئیڈیاز متعارف کرانے والے نوجوانوں کو تربیت فراہم کرے گی۔

گوگل لانچ پیڈ ایکسلریٹر کو ان ڈیولپرز کے ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جو حیرت انگیز چیزیں متعارف کراتے ہیں چاہے وہ پورے افریقہ میں ڈیجیٹل کامرس کو ہموار بنانے میں مدد کریں یا ایسے ملٹی میڈیا ٹولز تک رسائی فراہم کریں جنہیں اسپیشل ایجوکیشن کے لیے بنایا گیا ہو یا بزنس آپریشنز کو سادہ بنانے کے لیے آرٹیفشل انٹیلی جنس کا استعمال ہو جو دنیا بھر میں درپیش بڑے چیلنجوں کے لیے حل پیش کرتے ہیں۔

گوگل نے اس سلسلے میں اپنی کوششوں کو دگنا کر دیا ہے اور پروگراموں کی آئندہ کلاس کے لیے پہلی مرتبہ آج کے دن سے مزید ممالک کے لیے درخواستیں کھول دی ہیں۔ ان میں ایشیا سے تعلق رکھنے والے ممالک یعنی پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور میانمار، وسطی اور مشرقی یورپ سے تعلق رکھنے والے ممالک میں ایسٹونیا، رومانیہ، یوکرائن، بیلا روس اور روس، لاطینی امریکی ممالک میں کوسٹا ریکا، پاناما، پیرو اور یوروگوئے جب کہ افریقہ کے الجیریا، مصر، گھانا، مراکش، تنزانیہ، تیونس اور یوگنڈا شامل ہیں۔یہ ممالک اب ایک بڑی فہرست کا حصہ بن جائیں گے جن میں  پہلے سے ہی ارجنٹائن، برازیل، چلی، کولمبیا،میکسیکو، چیک ری پبلک، ہنگری، پولینڈ، بھارت، انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، تھائی لینڈ، ویتنام، نائیجیریا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔