- الإعلانات -

HireVue ملازمین کے انتخاب میں مدد دینے والی منفرد ایپلی کیشن

چھے اداروں میں خوب چھان پھٹک کے بعد ملازم رکھے جاتے ہیں۔ پہلے امیدواروں کی سی وی ز کا جائزہ لیا جاتا ہے، پھر انھیں تحریری امتحان کے لیے بلایا جاتا ہے اور اس کے بعد انٹریو کا مرحلہ آتا ہے۔ اکثر اداروں میں امیدواروں کو کئی بار انٹرویو کے لیے بلایا جاتا ہے۔ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران امیدواروں کی قابلیت کا اچھی طرح اندازہ کرنے کے بعد انھیں ملازمت کی پیش کش کرتے ہیں۔

امیدواروں کی بھرتی کا مرحلہ مکمل ہونے میں عام طور پر کئی ماہ لگ جاتے ہیں۔ تاہم اب یہ عرصہ بہت مختصر ہوجائے گا۔ اب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کمپنی کے دفتر بلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور نہ ہی ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کو امیدوار کی قابلیت جانچنے میں زیادہ سر کھپانا پڑے گا۔