- الإعلانات -

برازیل کے سابق وزیر کے گھر سے کروڑوں ڈالر نقد برآمد

ساؤپالو: برازیل کے سابق وزیر گیڈل ویرا لیماکے ایک فلیٹ سے پولیس نے نوٹوں سے بھرے سوٹ کیس برآمد کرلیے ، نوٹ اتنے زیادہ تھے کہ گنتی کرنے کے لیے مشینوں کا سہارالینا پڑگیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برازیل کے سابق وزیر قانون گیڈل ویرا لیما کو برازیلین پولیس نے کرپشن کے الزام میں رواں سال جولائی میں گرفتار کیا تھا ، لیما نے گزشتہ برس اپنے اوپر لگنے والے کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات اورتفتیش کے دوران نومبر میں اپنے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا تھا لیکن ان کے خلاف تفتیش کا سلسلہ تاحال جاری ہےاور حال ہی میں سلواڈور کے شمال مشرقی شہر میں واقع ان کے نام سے منسوب فلیٹ سے نوٹوں سے بھرے آٹھ سوٹ کیس  اور گتے کے 5 بڑے ڈبے برآمد ہوئے ہیں۔