- الإعلانات -

تحریک انصاف کسی عمران نیازی خان کی جاگیرنہیں، عائشہ گلا لئی

اسلام آباد: تحریک انصاف کی قیادت سے ناراض عائشہ گلا لئی کا کہنا ہے کہ صرف ایک شخص پارٹی نہیں بناتا اورتحریک انصاف کسی عمران نیازی کی جاگیر نہیں۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلا لئی کا کہنا تھا کہ معزز جج صاحبان کے سامنے اپنا موقف پیش کیا ہے، تحریک انصاف کے وکلا نے غلط بیانی کی، تحریک انصاف کے وکیل عادت کے مطابق جھوٹ بول رہے ہیں، شوکازنوٹس کا جواب وقت پردیا تھا، تحریک انصاف ناتو چھوڑی ہے اورنا ہی میں چھوڑوں گی، یہ میری اپنی جماعت ہے، صرف ایک شخص پارٹی نہیں بناتا اور تحریک انصاف کسی عمران نیازی کی جاگیرنہیں، اسپتال کے نام پرپیسہ اوربیرون ملک کی فنڈنگ کھانے والوں کی سیاست اب نہیں چلے گی