- الإعلانات -

میانمار میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد جمع

اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے میانمار میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قرارداد پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، نوید قمر، یوسف تالپور سمیت دیگر ارکان کے دستخط ہیں، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام ومظالم کی شدید مذمت کرتا ہے، حکومت میانمار کی حکومت سے رابطہ کر کے مسئلہ فوری حل کرائے اور اقوام متحدہ سے رابطہ کر کے میانمار میں قتل عام رکوائے۔