- الإعلانات -

دنیا تسلیم کرے یا نہ کرے ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہماری بقا داؤ پر لگی ہے اس لیے ہم سے بہتر یہ جنگ کوئی لڑ ہی نہیں سکتا تھا پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے۔

دفتر خارجہ اسلام آباد میں سفرا کانفرنس کے اختتام پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف  کا کہنا تھا کہ خطے میں تبدیلی کے باعث نئی جغرافیائی تبدیلیاں آ رہی ہیں، نئے اتحاد بن رہے ہیں اور ہمیں بھی نئی اور درست سمت کا تعین کرنا ہو گا، ہمیں شدت سے احساس ہے کہ ہماری قربانیوں کو دنیا دوسری نظر سے دیکھتی ہے لیکن ہمیں دنیا کے نقطہٗ نظر کو تبدیل کرنا ہو گا۔