- الإعلانات -

نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس؛ شریف خاندان اور اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنسز منظور

اسلام آباد: نیب ایگزیکٹو بورڈ نے شریف خاندان کے خلاف 3 اور اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس کی منظوری دیدی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی صدارت میں ہوا، ذرائع کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 4 ریفرنس پیش کیے گیے جس کی بورڈ نے منظوری دیدی ہے، منظور کیے گئے ریفرنسز میں شریف خاندان کے خلاف 3 اور اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس شامل ہیں۔ نیب نے چاروں ریفرنس سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے تیار کیے ہیں۔