- الإعلانات -

شاہد آفریدی کی افغان کرکٹ لیگ میں شرکت سے معذرت

کراچی: اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے افغانستان کی اشپاگیزہ کرکٹ لیگ میں شرکت سے معذرت کرلی۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں سابق قومی کپتان نے لکھا کہ افغان حکومت، کرکٹ بورڈ اور اشپاگیزہ لیگ کا مشکور ہوں جنہوں نے شرکت کی دعوت دی، خاندان میں کچھ ذاتی مصروفیات کے باعث شرکت سے معذرت خواہ ہوں۔