- الإعلانات -

ونڈوز کا 32 سال پرانا فیچر ختم کرنے کی تیاری

نیویارک: مائیکروسافٹ نے 32 برس تک ونڈوز میں استعمال ہونے والے اہم سافٹ ویئر ایم ایس پینٹ کو ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جن سافٹ ویئر کو ونڈوز کے آئندہ ورژن میں شامل نہیں کیا جانے گا ان میں مائیکروسافٹ پینٹ، آؤٹ لک ایکسپریس، مائیکروسافٹ ریڈر اور ریڈنگ لسٹ شامل ہیں۔ مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے آخری دو سافٹ ویئر کو مائیکروسافٹ کے ایج (edge) براؤزر میں ضم کر دیا جائے گا۔