- الإعلانات -

آب و ہوا میں تبدیلی اہم فصلوں کے لیے خطرناک

نیروبی: آب و ہوا میں تبدیلی ( کلائمٹ چینج) کی وجہ سے اہم فصلیں تیزی سے زہریلی ہوتی جارہی ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ فصلیں ردِ عمل کے طور پر زہریلے مرکبات خارج کرتی ہیں جو انسانوں کے لیے شدید نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

نیروبی میں اقوامِ متحدہ کے تحت ہونے والی ماحولیاتی اسمبلی میں سائنسدانوں نے ایک رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ بعض فصلیں شدید موسمیاتی کیفیات جھیلنے کے لیے خاص اجزا خارج کرتی ہیں جو زہریلے ہوتے ہیں اور اگر طویل عرصے تک ان کا استعمال کیا جائے تو صحت پر اس کے سنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔