- الإعلانات -

میکسیکو میں زلزلے نے تباہی مچادی، درجنوں ہلاک

میکسیکوسٹی: میکسیکو کے جنوب میں 8.1 شدت کے تباہ کن زلزلے میں اب تک کم از کم 29 افراد کے ہلاک اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ سونامی کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے جنوبی ساحلوں کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے اور امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 8.1 ریکارڈ کی گئی۔ میکسیکن حکام کے مطابق زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ زلزلے کے مرکز سے 1 ہزار کلومیٹر دور واقع دارالحکومت میکسیکو سٹی کے مرکزی ہوائی اڈے کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے اور متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔