- الإعلانات -

بھارتی فوج کشمیریوں پر قیامت بن کر ٹوٹ پڑی، بد ترین تشدد، میر واعظ پھر نظر بند

سری نگر / نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقوں کریم آباد اور راجپورہ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران نوجوانوں کو سخت زد وکوب کیا اور مکانوں ، دکانوں اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی.

بھارتی فوجیوں، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے رات 9بجے کے قریب کریم آباد اور راجپورہ کو محاصرے میں لیا جس کیخلاف نوجوان  احتجاج کیلیے سڑکوں پر آگئے۔ قابض اہلکاروں نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلیے آنسو گیس کی شدیدشیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی، مظاہرین اور قابض اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا، اس دوران قابض اہلکاروں نے گھروں میں گھس کر نوجوانوں کو سخت مار پیٹ کا نشانہ بنایاجبکہ گھریوں اشیا، دکانوں اور گاڑیوں کی بھی توڑ پھوڑکی۔