- الإعلانات -

جنوبی کوریا میں امریکی میزائل شکن نظام نصب

سیئول / نیویارک / بیجنگ / پیانگ یانک / ٹوکیو:  جنوبی کوریا نے امریکی میزائل شکن نظام ’’تھاڈ‘‘ نصب کر دیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کئی اضافی میزائل لانچرز کی تنصیب بھی شروع کر دی گئی، تنصیب کا مقصد شمالی کوریا کے کسی ممکنہ میزائل حملے کو روکنا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جنگ شوان نے کہا کہ جنوبی کوریا اور امریکا شمالی کوریا سے لاحق خطرات کے نام پر میزائلوں کی تنصیب اور تمام متعلقہ فوجی نقل و حرکت ختم کر دیں، انھوں نے کہاکہ چین جنوبی کوریا سے سفارتی سطح پر اپنے سخت احتجاج کا اظہار کرے گا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی ٹیم کے اعلیٰ اراکین نے کانگریس کے ارکان کے ساتھ ہونے والی ایک میٹنگ میں شمالی کوریائی بحران کا سفارتی حل تلاش کرنے پر زور دیا۔