- الإعلانات -

کراچی یونی ورسٹی میں دہشتگردی کا کوئی ونگ نہیں چل رہا، وائس چانسلر

کراچی: جامعہ کراچی کے وائس چانسلرڈاکٹر اجمل خان کا کہنا ہے کہ طلبا تنظیموں کی بحالی ہونی چاہیے جب کہ جامعہ میں دہشتگردی کا کوئی ونگ نہیں چل رہا۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلرڈاکٹر اجمل خان نے پریس کانفرنس میں میڈیا پرچلنے والی خبروں اورطلبا کا دہشت گردی میں ملوث ہونے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے سیکیورٹی ایجنسیزکی جانب سے کوئی معلومات نہیں دی گئی، میری معلومات کا ذریعہ میڈیا ہے۔  چیئرمین سینٹ کی طلبا تنظیموں کی بحالی کے حوالے سے رائے ذاتی نوعیت پراچھی ہے، سیکیورٹی انتظامات ہمارا نہیں اداروں کا کام ہے تاہم ہم پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اورذاتی طورپرمیرا خیال ہے کہ طلبا تنظیموں کی بحالی ہونی چاہیے۔