- الإعلانات -

میرپور آزادکشمیر میں پانی کی ٹنکی میں نہاتےہوئے4 بہن بھائی ڈوب کرجاں بحق

میرپور آزاد کشمیر کی تحصیل برنالہ کے نواحی گاؤں میں ٹنکی میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق بچوں کا باپ لاہور میں مزدوری کرتا ہے جب کہ حادثے کے وقت  بچوں کی ماں بازار گئی ہوئی تھی کہ واپسی پر چاروں بچوں کو ٹینک میں جاں بحق پایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے بچوں کی عمریں 9، 7 ، 5  اور 3 سال ہے جن میں 2 بھائی اور 2 بہنیں شامل ہیں۔