- الإعلانات -

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، ایک شخص جاں بحق

لدھا: جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے بی بی زائی میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس میں مقامی شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت مینا گل کے نام سے ہوئی ہے۔