- الإعلانات -

وزیراعظم کی فاٹا کو بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فاٹا کے عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی کے لئے فوری عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت فاٹا اصلاحات عملدرآمد سے متعلق اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، گورنرخیبر پختون خوا اقبال ظفر جھگڑا اور وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے شرکت کی۔ اجلاس میں آرمی چیف نے فاٹا میں حکومت کی عملداری پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بارڈر مینجمنٹ، علاقے میں ترقیاتی کام اور مہاجرین کی بحالی سے متعلق منصوبوں سے آگاہ کیا۔