- الإعلانات -

پاناما فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے شریف خاندان کی جانب سے پاناما کیس کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی نظر ثانی کی اپیل سماعت کیلئے منظورکر لی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کے بچوں حسن اور حسین نواز کی جانب سے پاناما کیس کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی نظر ثانی کی اپیل منظور کرتے ہوئے سماعت کے لئے 12 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ اپیلوں کی سماعت کرے گا۔