- الإعلانات -

آزادی کپ کے پہلے مقابلے کے تمام ٹکٹس فروخت

لاہور: پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان آزادی کپ کے پہلے مقابلے کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے۔

آزادی کپ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے مقابلے کے تمام ٹکٹس فروخت ہو گئے ہیں۔ دوسرے اور تیسرے میچ کے ٹکٹس کے حصول کیلیے بینک ہفتہ اور اتوار کو کھلا رہے گا۔ دوسرے ٹی 20 میچ کیلیے 500 اور ڈھائی ہزار روپے والے ٹکٹ نایاب ہوگئے ہیں، جب کہ دیگر ٹکٹ دستیاب ہیں۔