- الإعلانات -

سعودی عرب کا قطر کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے صاف انکار

ریاض: سعودی عرب نے معمولی غلطی پر قطر کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب اور قطر کے درمیان رابطہ ہوا تھا جس میں گزشتہ چند ماہ سے جاری بحران کو ختم کرنے پر بات چیت کی گئی تاہم اس سلسلے میں قطری میڈیا کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ پر سعودی عرب نے اعتراض اٹھایا اور مذاکراتی عمل معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔