- الإعلانات -

میانمار میں مسلمانوں پر مظالم کیخلاف دنیا بھر میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

دنیا بھر میں لاکھوں افراد روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے اور عالمی برادری سے بے حسی ختم کرکے میانمار حکومت کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ یورپ اور ایشیا کے کئی ممالک میں برمی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے ہوئے جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں سیاسی و اسلامی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے ملک گیر مظاہرے کیے اور میانمار میں مسلمانوں کا قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کیا۔