- الإعلانات -

ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال گولہ باری سے بچی اور خاتون زخمی

راولا کوٹ: بھارتی فوج کی ایل اوسی پونچھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں بچی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی افواج نے مدار پور، تیتری نوٹ ، لچیال ، سہڑا ، منڈول ، دھرم سال، درہ شیر خان کے علاقوں پر بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ کرکے مقامی آبادی کو نشانہ بنایا۔