- الإعلانات -

اشتعال انگیز تقاریر؛ بانی ایم کیو ایم کی جائیداد قرق کرنے کا حکم

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے کیس میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے پاک آرمی کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے کیس کی سماعت کی۔ جج نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر بانی ایم کیو ایم کی جائیداد ضبط کرکے نیلام کرنے کا حکم دیتے ہوئے الطاف حسین کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔