- الإعلانات -

پربھاس اور شردھا کپور کے درمیان معاہدہ

ممبئی: عاشقی ٹو کی ہیروئن شردھا کپور کے ساتھ بالی ووڈ ڈیبیو کرنے والے پربھاس نے اب اپنی ساتھی اداکارہ کے ساتھ ایک خفیہ معاہدہ کر لیا ہے۔

باہو بلی سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار پربھاس ہدایت کار سوجیت کی نئی سائنس فکشن فلم ’ساہو‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں جب کہ فلم میں ان کے ساتھ کم عمری میں بالی ووڈ پر اپنی دھاک بٹھانے والی ادکارہ شردھا کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’ساہو‘ ہندی کے علاوہ تامل اور تیلگو میں بھی ریلیز کی جائے گی جس کے لیے مرکزی کردار ادا کرنے والے دونوں اداکاروں نے زبان پر عبور حاصل کرنے کے لیے پروفیشنل ٹیوٹر رکھ لیے ہیں جو اداکاروں کے ساتھ شوٹنگ کے وقت سیٹ پر بھی موجود ہوں گے۔