- الإعلانات -

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں نامور اداکار افتخار قیصر بے یار و مددگار

افتخار قیصر کو شدید علالت کے باعث پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ ڈاکٹرز کی بے توجہی کے باعث گھنٹوں کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار پڑے رہے۔

افتخار قیصرکے بیٹے حاجب حسنین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی بے توجہی کے باعث ان کے والد کے ساتھ بہت ناروا سلوک کیا گیا، ان کے والد ملک کے نامور اداکار ہیں لیکن اسپتال انتظامیہ نے انہیں اسٹریچر پر کھلے آسمان تلے ڈال دیا، وہ علاج کی استطاعت نہیں رکھتے، خدارا ہماری مدد کی جائے ہم در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، والد کے علاج معالجے میں حکومت ان کا ساتھ دے۔