- الإعلانات -

بھارت میں بڑھتی عدم برداشت پر اے آررحمان بول پڑے

ممبئی: نامور بھارتی موسیقار اے آر رحمان صحافی گوری لنکیش کے قتل پر پھٹ پڑے انہوں نے گوری کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک میں اس طرح کے واقعات پیش آرہے ہون وہ میرا ملک نہیں ہوسکتا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک تقریب میں اے آر رحمان نے چند روز قبل ہندو انتہا پسندی کے خلاف آواز بلند کرنے والی صحافی گوری لنکیش کے قتل  پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بارے میں بہت دکھی ہوں، بھارت میں ایسا نہیں ہونا چاہئے اگریہ واقعات بھارت میں ہوتے ہیں تو یہ میرا بھارت نہیں ہے۔