- الإعلانات -

کیریبیئن پریمیئر لیگ؛ ٹرائنباگو نائٹ رائیڈرز چیمپئن بن گئے

ٹاروبا: کیریبیئن پریمیئر لیگ کے فائنل میں ٹرائنباگو نائٹ رائیڈرز نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کو 3 وکٹ سے مات دیکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ٹرائنباگو نائٹ رائیڈرز نے دلچسپ مقابلے میں 136 رنز کا ہدف 7 وکٹیں گنوا کرحاصل کرلیا، 18 ویں اوور کے آخری گیند سے قبل تک میچ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے قبضے میں تھا، اس وقت ٹرائنباگو نائٹ رائیڈرز کی 90 رنز پر 7 وکٹیں گرچکی تھیں اور اسے کامیابی کیلیے 13 بالز پر 28 رنز درکار تھے تاہم 18 ویں اوور کی آخری گیند پر کیون کوپر نے شیلڈن کوٹریل کو چھکا جڑا، اگلے اوور کی پہلی گیند پر ہلفنہاس کو مڈ آف کی جانب کھیل کر اسٹرائیک کوپر کو دی، اگلی دونوں گیندیں وائیڈ ثابت ہوئیں جن پر ایک ایک رن ملا، آفیشل دوسری بال پر کوپر نے دو رنز بنائے۔