- الإعلانات -

ہاکس بے میں ڈوبنے والے 11 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی: ہاکس بے کے ساحل پر ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 11 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

ہاکس بے کے ساحل پر بے رحم لہروں کی نذر ہونے والے 11 افراد کی نماز جنازہ نارتھ کراچی باب الاسلام گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں اہل علاقہ اور رشتے داروں کی بڑی تعداد سمیت سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ ڈوبنے والے ایک نوجوان 35 سالہ عاطف کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ناظم آباد نمبر 4 میں ادا کی جائے گی۔ ہاکس بے میں پکنک کے لئے آئے 12 افراد ہفتے کے روز سمندر کی لہروں کی نذر ہو گئے تھے جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔