- الإعلانات -

شام:روسی فضائی کارروائی سے 34 شہری ہلاک

شام کے شہر دیرالزور کے قریب کشتیوں کے ذریعے دریائے فرات کو عبور کرنے والے شہریوں پر روسی فضائیہ کے حملوں کے نتیجے میں 34 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی برطانوی مبصر تنظیم نے روسی فضائی کارروائی سے ابتدائی طور پر 21 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی تھی تاہم بعد میں جاں بحق افراد کی تعداد 34 تک پہنچ گئی۔

برطانوی تنظیم کا کہنا تھا کہ ‘اکثر لاشیں دریا میں میں موجود تھیں’۔

تنظیم کے سربراہ رامی عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں 9 بچے بھی شامل ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ فضائی کارروائی میںں ’40 سے زیادہ کشتیوں’ کو نشانہ بنایا گیا جو البولیل شہر سے شہریوں کو لے کر دیرالزور کے ساحل کی طرف آرہی تھیں