- الإعلانات -

ورلڈ الیون کے کھلاڑی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں، اینڈی فلاور

لاہور: ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کy خلاف قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جب کہ ورلڈ الیون کے کھلاڑی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں۔

لاہور میں ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوچ اینڈی فلاور نے کہا کہ ذاتی طور پر میرا پاکستان سے گہرا تعلق ہے، دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، پاکستان میں کرکٹ کا بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے، انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کے باوجود پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون بنا۔