- الإعلانات -

شیاؤمی می مکس 2 دنگ کردینے والا فون

شیاؤمی کو ایپل آف چائنا کہا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس نے ایپل کے آئی فون متعارف کرائے جانے سے ایک دن پہلے اپنا نیا فلیگ شپ فون پیش کردیا ہے۔

اور چینی اسمارٹ فون کمپنی کی یہ ڈیوائس گلیکسی نوٹ ایٹ اور آئی فون ایٹ (یا جو بھی اس کا نام ہوگا) کی ٹکر کی ہے۔

شیاﺅمی می مکس ٹو ایک خوبصورت ڈیزائن والا فون ہے جو کہ لگ بھگ بیزل لیس ہے جبکہ فیچرز کے لحاظ سے ایپل اور سام سنگ کے برابر ہونے کے باوجود اس کی قیمت بہت کم ہے۔