- الإعلانات -

انسٹاگرام اسٹوریز اب فیس بک پر شیئرکرنا ہوگا ممکن

فیس بک کی پوری کوشش ہے کہ اس کی موبائل ایپ پر لوگ اسٹوریز کو دیکھنا شروع کردیں اور ایسا کرنے کے لیے اب وہ انسٹاگرام کا استعمال کرنے والی ہے جس میں یہ فیچر بہت زیادہ کامیاب ثابت ہوا ہے۔

انسٹاگرام نے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے جو لوگوں کو اس فوٹوشیئرنگ ایپ پر اپنی اسٹوری ڈائریکٹ فیس بک پر شیئر کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

محدود تعداد میں صارفین کو دستیاب اس آپشن میں انسٹاگرام میں ان ایپ کیمرہ سے لی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کو فیس بک اسٹوری میں شیئر کیا جاسکتا ہے جبکہ انسٹاگرام اسٹوری بھی فیس بک پر لگائی جاسکتی ہے۔