- الإعلانات -

پشاور میں فلور ملز کالعدم داعش کے ہیڈ کوارٹر کے طور پر استعمال ہونے کا انکشاف

پشاور میں دلہ زاک روڈ فلورملز میں پاک فوج، حساس اداروں، پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق فورسز نے مصدقہ اطلاعات پر رات گئے فلورملز پر چھاپہ مار کارروائی کی تاہم فلور ملز میں موجود دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی اور فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔