- الإعلانات -

اداکارہ کرن ڈوبے کی کامیابی کی وجہ کیا ہے؟

بھارت کی چھوٹی اسکرین پر جلوے بکھیرنے والی ادکارہ کرن ڈوبے نے انکشاف کیا ہے کہ آج وہ جس مقام پر ہیں، وہ سب ان کے مرشد ’رجنیش اوشو‘ کی وجہ سے ہے۔

خیال رہے کہ کرن ڈوبے ابھی تک بولی وڈ میں کسی بڑے منصوبے کا حصہ نہیں بن سکیں، البتہ انہوں نے ایک ہولی وڈ تھرلر ڈاکیومینٹری میں کام کیا ہے۔

کرن ڈوبے بھارتی ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ ہیں، ان کے مشہور ڈراموں میں ’کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ اور ’کہانی گھر گھر کی‘ شامل ہیں۔