- الإعلانات -

ترکی نے روس سے طیارہ شکن میزائل سسٹم خریدنے کا معاہدہ کر لیا

انقرہ: ترکی نے اپنے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیے روس سے اربوں ڈالر مالیت کا طیارہ شکن میزائل سسٹم کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ترکی نے روس کے ساتھ ایس 400 اینٹی ایئرکرافٹ میزائل کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے اور کچھ رقم پیشگی ادا بھی کی جا چکی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کی مالیت 2.5 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

ترکی اور روس کے درمیان ہونے والے اس معاہدے پر امریکا اور خاص طور پر یورپی ممالک کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آنے کا امکان ہے کیوں کہ ترکی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا رکن ہے اور نیٹو ممالک کے روس سے تعلقات زیادہ اچھے نہیں ہیں۔ امریکا کے ساتھ تعلقات میں آنے والی کشیدگی کے بعد سے ترکی نے روس سے روابط بڑھانے شروع کر دیے ہیں۔