- الإعلانات -

اقوام متحدہ کی بھارت میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال پر کڑی تنقید

جنیوا: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سربراہ نے روہنگیا مسلمانوں سے ناروا سلوک سمیت انسانی حقوق کی خراب صورتحال پر بھارت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید ابن رعد حسین نے بھارت میں مویشیوں کے مسلمان تاجروں پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گائے کے تحفظ کا بہانہ بنا کر ہجوم کے ہاتھوں معصوم لوگوں کی ہلاکت کی نئی قاتلانہ لہر پر شدید تشویش ہے۔