- الإعلانات -

خاتون پر تیزاب پھینکنے والے کو 29 سال قید کی سزا

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے تیزاب گردی کے مجرم کو 29 سال قید اور 17 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک کے جج اصغر نیازی نے خاتون پر تیزاب پھینکنے والے مجرم کو 29 سال قید اور17 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ مجرم کو جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید 18 سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔