- الإعلانات -

پاناما نظرثانی کیس کی سماعت کے لئے 5 رکنی لارجر بنچ تشکیل

اسلام آباد: پاناما کیس پر نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت پر جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاناما لیکس پرنااہل کئے گئے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کی جانب سے دی گئی پہلی درخواست سپریم کورٹ میں منظور کرلی گئی ہے اورنظرثانی کی درخواستوں کی سماعت پر 5 رکنی لارجر بنچ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔

بنچ کی سربراہی جسٹس آصف سعید کھوسہ کریں گے جب کہ دیگر میں جسٹس اعجاز افضل، جسٹس عظمت شیخ سعید، جسٹس اعجازلاحسن اور جسٹس گلزار بھی شامل ہیں، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے  تشکیل دیا گیا 5 رکنی بنچ کل نظرثانی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔