- الإعلانات -

سینیٹ کمیٹی کو مرغی کےگوشت،پانی اور دودھ کے معیار پر تشویش

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مرغی کے گوشت، پانی اور دودھ کے معیار پر تشویش کا اظہار کردیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اجلاس کے دوران پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے کمیٹی کو بتایا کہ پولٹری فارمز میں مرغیوں کا وزن بڑھانے کے لیے انجیکشنز اور اینٹی بائیوٹک کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل نے مزید بتایا کہ مرغیوں کے لیے فیڈ بنانے والی فیکٹریاں بغیر لائسنس کے فیڈ بنانے کا کام کر رہی ہیں جبکہ صوبوں کی جانب سے لائسنس کی چیکنگ کی اجازت نہیں دی جاتی۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی اجازت کے بغیر پولٹری فارموں کے لیے لائسنس جاری کر رہی ہے، ‘پولٹری فارمز کا معاملہ سیاسی ہے’۔