- الإعلانات -

اسکائپ کے خلاف فیس بک کا خفیہ ہتھیار

فیس بک نے خاموشی سے ایک نئی گروپ ویڈیو چیٹ اپلیکشن بون فائر کی آزمائش شروع کردی ہے جس میں آٹھ افراد ایک دوسرے سے بات چیت کے ساتھ انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ جیسے اسپیشل ایفیکٹس بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

ویسے ضروری نہیں کہ اس ایپ کو ڈاﺅن لوڈ ہی کیا جائے بلکہ اس کی چیٹس پر میسنجر کے ذریعے بھی شرکت کی جاسکتی ہے۔

فیس بک کی جانب سے فی الحال یہ نئی ایپ ڈنمارک میں لوگوں کے لیے پیش کی گئی ہے مگر وہاں سے کسی کے انوائیٹ کرنے پر دنیا بھر سے لوگ اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔