- الإعلانات -

آئی فون ایکس یا آئی فون 10، اصل نام کیا ہے؟

مانیں یا نہ مانیں مگر ایپل کے آئی فون ایکس کو اس نام سے نہیں بلکہ آئی فون ٹین کے نام سے پکارنا ہوگا۔

بالکل رومن ہندسوں کی طرح۔

یہ Gif یا JIF کی بحث نہیں بلکہ ایپل نے خود اسے آئی فون 10 کہہ کر پکارا ہے اور وہ بھی گزشتہ شب کے لانچ ایونٹ میں اور اس کی پروموشنل ویڈیو میں بھی۔

درحقیقت ایپل نے رومن ہندسے ایکس کو اس ڈیوائس کو ایک دہائی مکمل ہونے پر کافی ہوشیاری سے منتخب کیا ہے۔

تو یہ جان لیں کہ آئی فون ایکس اس ڈیوائس کا کوئی خاص ایڈیشن نہیں بلکہ 10 واں آئی فون ہے۔

اس حقیقت کو بھول جائیں کہ مارکیٹ میں کوئی آئی فون نائن نہیں بلکہ کمپنی کا ماننا ہے کہ یہی آئی فون ٹین ہے۔