- الإعلانات -

جرمنی میں موجود طیارہ اب بھی پی آئی اے کی ملکیت ہے، ترجمان پی آئی اے

کراچی:جرمنی میں موجود طیارہ اب بھی پی آئی اے کی ملکیت ہے جب کہ اے تھری ٹین ماڈل کا طیارہ ایف آئی اے کے زیر تفتیش ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جرمنی میں موجود طیارہ کسی میوزیم کو فروخت نہیں کیا گیا یہ اب بھی پی آئی اے کی ملکیت ہے ، کچھ قانونی تقاضے ہیں جس کے بعد معاملے کا تصفیہ کرلیا جائے گا، اے تھری ٹین ماڈل کا طیارہ ایف آئی اے کے زیر تفتیش ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا جرمنی میں موجود طیارہ گراؤنڈ کرکے فضائی بیڑے سے باہر کردیا گیا تھا، مذکورہ اور 4 دیگر طیاروں پر پی آئی انتظامیہ نے رپورٹ دی تھی کہ اڑان کے قابل نہیں  جب کہ ائیر بس 310 طیارہ سابق جرمن نژاد سی ای او برن ہلڈن برانڈ کی ہدایات پر جرمنی پہنچایا گیا تھا۔