- الإعلانات -

لاہور الیکشن کے فیصلے سے شریفوں کا دور ختم ہو جائے گا، عمران خان

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک میچ کل قذافی اسٹیڈیم میں ہو گا اور دوسرا اتوار کو این اے 120 میں ہو گا جس کے فیصلے سے شریفوں کا دور ختم ہو جائے گا۔

این اے 120 لاہور کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پی ٹی آئی نے مال روڈ پر ریلی نکالی جس کی قیادت کے لئے عمران خان چیئرنگ کراس پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر جہانگیر ترین اور علیم خان سمیت تحریک انصاف کے دیگر اہم رہنما بھی موجود تھے۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ایک میچ کل قذافی اسٹیڈیم اور دوسرا اتوار کو این اے 120 میں ہو گا، 17 ستمبر کے میچ کے فیصلے سے شریفوں کا دور ختم ہو جائے گا اور اتوار کے بعد لاہور نیا شہر ہو گا جو نیا پاکستان بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کر کے ملکی دولت لوٹنے والے کس منہ سےعوام میں جائیں گے، یہ الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی جب کہ نوازشریف کے بعد کسی بھی کرپٹ کو نہیں چھوڑیں گے۔