- الإعلانات -

ایم کیو ایم پاکستان کا مردم شماری دوبارہ کرانے کا مطالبہ

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ملک میں مردم شمار دوبارہ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کا حق ہے کہ اسے مردم شماری میں گنا جائے۔

کراچی میں مردم شماری کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مردم شماری میں ردوبدل ایک غیر منصفانہ عمل ہے،  ہر شہری کا بنیادی حق ہے کہ اسے مردم شماری میں گنا جائے لیکن ہمیں لگتا ہے کہ محکمہ شماریات کے چیف کمشنر آصف باجوہ کا تعلق فیملی پلانگ والوں سے ہے کیوں کہ انہوں نے کراچی کے ایک کڑور 40 لاکھ افراد کو گمشدہ کر دیا ہے، وہ فیملی پلاننگ کے چیف کمشنر بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی 4،4 بیویاں ہیں، اس سے بھی کراچی کی آبادی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔