- الإعلانات -

پاناما فیصلے کے خلاف شریف خاندان کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد: 

سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے کے خلاف شریف خاندان کی نظر ثانی اپیلیں خارج کر دیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل، جسٹس عظمت شیخ سعید، جسٹس اعجاز الاحسن اورجسٹس گلزاراحمد پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کی جانب سے پاناما فیصلے پر نظر ثانی کی متفرق درخواستوں کی سماعت کی۔

درخواستوں کی سماعت 3 رکنی بینچ کو کرنا تھی تاہم درخواست گزاروں کے دلائل سننے کے بعد 5 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا تھا جس نے سماعت کا باقاعدہ آغاز بدھ سے کیا تھا